Apr ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • افغانستان:طالبان کے اہم کمانڈروں سمیت 37 افراد ہلاک

افغان فورسز کی مشترکہ فضائی کارروائی میں اہم کمانڈروں سمیت 37 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے مغربی صوبہ فراہ میں افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں 37 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان ملٹری کی 207 ویں ظفرکور کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسزکی مشترکہ فضائی کارروائی طالبان کی جانب سے حملے کے بعد کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد طالبان دہشتگردوں نے رات کے 2 بجے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جو صبح 6 بجے تک جاری رہا۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے اہم کمانڈر ملا ابراہیم، حافظ نیازمحمد، حاجی بشیر، صالح محمد شامل ہیں۔

جھڑپوں کے دوران ایک افغان پولیس اہلکار بھی مارا گیا جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ضلع بالا بلوک میں  ایک اور آپریشن کے دوران طالبان کے 2 اہم کمانڈر ملا عبدالقیوم اور حسیم الدین ہلاک ہوگئے ۔

ٹیگس