Apr ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • یمن پر بم برسانے کی بنا پر خود سعودی عرب پر حملہ کر دینا چاہئے، جرمی کوربین

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمن پر کلسٹر بم برسانے کی بنا پر سعودی عرب پر ہوائی حملہ کر دیا جانا چاہئے۔

برطانیہ میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ جرمی کوربین نے کیمیائی ہتھیاروں کے بہانے شام پر غیر قانونی حملے میں برطانیہ کے شامل ہونے پر مبنی تھریسا مئے کی حکومت کے فیصلے اور یمن کے بارے میں اس کے دوہرے معیار  پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں جس طرح سے سنگین انسانی بحران پیدا کیا گیا ہے اس کے پیش نظر دیگر ملکوں کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ سعودی عرب کے فوجی اور فضائی اڈوں پر حملہ کر دیں کیونکہ سعودی عرب، یمن پر کلسٹر اور فاسفورس بموں سے حملہ کر رہا ہے-

انہوں نے دارالعوام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے تین اداروں نے جنوری میں اعلان کیا کہ بحران یمن، دنیا کا سب سے بدترین بحران ہے اس لئے برطانوی وزیرا‏‏عظم کو یہ وعدہ کرنا ہو گا وہ یمن پر سعودی عرب کی بمباری کی حمایت کرنا بند کر دیں گی-

ٹیگس