Apr ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • سعودی حکومت کے بانی کے برطانوی ایجنٹ ہونے کی تصدیق

قطر کی قومی لائبریری نے اپنی ویب سائٹ پر ایسی دستاویزات جاری کی ہیں جن سے سعودی حکومت کے بانی عبدالعزیز بن سعود کی برطانوی سامراج سے مکمل وابستگی کا پتہ چلتا ہے۔

قطر کی اس ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی دستاویزات میں خطوط، دفتری رپورٹیں، معاہدے، سعودی حکومت کے بانی کے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریریں، نیز بحرین، کویت، جدہ، عراق، مصر اور ہندوستان میں برطانوی سامراج کے دفاتر اور لندن میں برطانوی وزارت خارجہ کے ساتھ ہونے والی خط و کتابت سے متعلق دستاویزات شامل ہیں۔
 سعودی عرب کے شاہی دیوان نے بھی اپنے ٹوئٹ پیج پر، قطر کے اخبار العرب کے چیف ایڈیٹر عبداللہ العذبہ کی شائع کردہ دستاویزات کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ قطر کے امیر نے حال ہی میں اپنے ملک کی نیشنل لائبریری کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا ہے اور مذکورہ دستاویزات کی نقول اسے برطانوی نیشنل لائبریری نے فراہم کی ہیں۔

ٹیگس