Apr ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • موساد، ملائیشیا میں فلسطینی سائنسدان کے قتل کا ذمہ دار ہے: اسماعیل ہنیہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم (حماس) کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے آج بروز اتوار بدنام زمانہ صہیونی خفیہ ادارے موساد کو ملائیشیا میں فلسطینی سائنسدان اور پروفیسر فادی البطش کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ خالد البطش نے امت اسلامی، فلسطینی قوم اور تمام انسانوں کی خدمت کے لیے گرانقدراقدامات کئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق، 35 سالہ فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی محمد البطش کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اس وقت نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر شہید کر دیا جب وہ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے۔

ملائیشیا کے میڈیا کے مطابق، ڈاکٹر فادی محمد البطش پر 10 گولیاں چلائی گئیں جن میں سے چار ان کے سر اور جسم میں لگی تھیں جس کے نتیجے میں البطش موقع پر ہی دم توڑ گئے.

ٹیگس