Apr ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکی فوجیوں سے افغان عوام میں نفرت اور غم و غصہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی زیرکمان غیر ملکی فوجیوں اور افغان عوام میں ہونے والی جھڑپوں کو روکنے کے لئے افغان پولیس اہلکاروں کو ہوائی فائرنگ کرنا پڑی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کابل میں غیر ملکی فوجیوں کے ہاتھوں دو افغان شہریوں کی ہلاکت پر افغان عوام میں غم وغصہ بھڑک اٹھا جس کے بعد افغان پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کر کے افغان عوام اور غیر ملکی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کو روک دیا۔
ہفتے کے روز امریکی فوج کی بکتربند گاڑیوں کا ایک قافلہ دو افغان شہریوں کو کچلتے ہوئے بنا رکے گذر گیا تھا جس پر افغان عوام میں غصہ بھڑک اٹھا تھا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی فوج کی بکتربند گاڑیوں کا یہ قافلہ غلط راستے سے آرہا تھا۔
جاں بحق ہونے والے دو افغان شہریوں میں ایک کابل یونیورسٹی کا پروفیسر اور دوسرا افغان وزارت دفاع کا ملازم تھا۔

ٹیگس