Apr ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت 31 افراد شہید و زخمی

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج علی الصبح صوبہ حجہ کے عبس علاقے میں ایک پیٹرول پمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 18 افراد شہید اور 13 زخمی ہوگئے ۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ حجہ میں شادی کی ایک تقریب پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ فضائی حملے کے 24 گھنٹوں بعد سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے عبس علاقہ میں ایک پیٹرول پمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 18 افراد شہید اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

 سعودی عرب نے گزشتہ روز صوبہ حجہ میں شادی کی ایک تقریب پر بمباری کرکے اسے غم میں تبدیل کردیا ۔ شادی کی تقریب میں سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملے میں 33 یمنی شہید اور55 زخمی ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ میں یمن پر سعودی عرب کی بمباری میں شدت آگئی ہے اور حالیہ تین دنوں میں درجنوں یمنی شہری سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا نشانہ بن چکے ہیں۔

دوسری جانب یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے صالح الصماد کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا سخت جواب دیا جائے گا اور جارحین کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو صوبہ الحدیدہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں صالح الصماد درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔ انصار اللہ نے صالح الصماد کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صالح الصماد کی شہادت کے بعد  مہدی المشاط کو انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل کا نیا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے۔

ٹیگس