May ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran

اسرائیلی حملوں کے جواب میں شامی فوج اور مزاحمتی محاذ نے پچاس سے زائد میزائل اسرائل پر داغے۔

اسرائیل کی جانب سے شام پر وقتا فوقتا ہونے والے میزائلی حملوں منجملہ گزشتہ روز شام پر ہوئے اسرائیلی حملوں کے جواب میں شامی فوج نے جولان کے علاقے میں واقع صیہونی فوجی ٹھکانوں پر پچاس سے زائد میزائل داغ دئے جس کے بعد پورے اسرائیل میں خوف و ہراس اور دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا،پورے خطے میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دی گئیں اور صیہونی آبادکاروں کے لئے فوری طور پر پناہگاہیں کھول دی گئیں۔

ان ویڈیوز میں شامی فوج کے ذریعہ فائر کئے گئے میزائل، اسرائیل میں سروں سے گزرتے ہوئے انکی تصاویر،اسرائیل میں گونجتی خطرے کی گھنٹیوں کی آوازیں اور وہاں ہونے والے شدید دھماکوں کو ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس