May ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • صیہونی جارحیت پر شام کا کرارا جواب

دمشق پر غاصب صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کے جواب میں شام نے مقبوضہ جولان کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر دسیوں میزائل فائر کر دیئے۔

غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے فائر کئے جانے والے میزائلوں کی تعداد بیس اعلان کی ہے اور دعوی کیا ہے کہ ان میں سے بعض کو مار گرایا گیا جبکہ آزاد ذرائع نے داغے جانے والے میزائلوں کی تعداد اڑسٹھ بتائی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی جانب سے جن مراکز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ان میں تکنیکی و الیکٹرانک سماعت کا فوجی مرکز، ویڈیو انفارمیشن جمع کرنے کا سینٹر، دیدہ بانی ہیڈکوارٹر، فوجی ہیلی کاپٹروں کا اڈہ، صیہونی فوج کے آٹھ سو دس بریگیڈ کا علاقائی مرکز، حرمون فوجی مرکز اور موسم سرما کے خصوصی فوج کا الشتوی ہیڈکوارٹر شامل ہے۔

المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت نے سب سے ہی نشانہ بنائے جانے والے اہداف کو خفیہ رکھے جانے کی اپیل کی ہے۔

العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جولان کے حساس فوجی ٹھکانوں کو شام کی جانب سے نشانہ بنائے جانے سے غاصب صیہونی حکومت مکمل ہڑبڑا گئی ہے اور مقبوضہ جولان میں اس نے فوج کو چوکس دیا ہے۔ اسرائیلی ٹینک نقل و حرکت میں ہیں اور صیہونی حکومت کے جاسوس طیاروں کی سرگرمیاں غیر معمولی طور پر تیز ہو گئی ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت نے جمعرات کی صبح دمشق کے مختلف علاقوں پر کئی میزائل فائر کئے جبکہ شامی فوج نے ان میں سے بیشتر کو مار گرایا ہے۔

دوسری جانب سے فلسطینی گروہوں نے صیہونی حکومت کی جارحیت کا شام کی جانب سے جواب دیئے جانے اور سخت کارروائی کئے جانے کو ایک اہم دفاعی قدم قرار دیا ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے انٹیلی جینس سینٹر کے سربراہ داؤد شہاب نے صیہونی حکومت کی جارحیت پر شام کے منھ توڑ جواب پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاد اسلامی، صیہونی حکومت کے مقابلے میں میدان عمل میں ڈٹی ہوئی ہے اور وہ صیہونی حکومت کا مقابلہ کئے جانے میں پیش پیش رہے گی۔

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے بھی تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اب جنگوں میں غاصب ہاتھ موثر اور کارفرما نہیں ہوتے اور اسرائیل کے ان ہاتھوں کو جو لبنان میں قتل و غارتگری، شام میں بمباری اور ملائیشیا و تیونس میں ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں، ہاتھ کاٹ دیئے جانے چاہئیں۔

فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیویں نے بھی صیہونی حکومت کے میزائل حملے کے مقابلے میں دمشق کے میزائل حملے کو فطری اور امید افزا قدم بتاتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عرب و اسلامی اتحاد اور مسلمان قوم کی طاقت و توانائی کو مضبوط و مستحکم بنائے جانے نیز غاصب صیہونی حکومت کے خلاف تمام مورچے کھولے جانے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس