May ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب پر میزائلی حملہ

یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے آج صبح سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر پر سعودی فوجی ٹھکانے پر ایک میزائل داغا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے کہا ہے کہ عسیر میں سعودی فوجی بیس کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل یمن کی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا تھا کہ جب تک یمن پر سعودی حملے بند نہیں ہوتے اس وقت تک یمن اپنا میزائلی حملہ جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کے اشارے پر پچھلے چاربرس سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ کئی لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی محاصرے کی وجہ سے یمن میں غذائی اشیا اور دواؤں کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

ٹیگس