May ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • شام کے شہر رقہ میں کار بم دھماکہ

شام کے شہر الرقہ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کار بم کا یہ دھماکہ رقہ کے الساعہ اسکوائر پر ہوا۔ ہفتے کی شام بھی شمالی ادلب میں ایک اسپتال کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں بارہ افراد جاں بحق اور پچیس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
تاحال کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
دوسری جانب حمص کے نواحی علاقے میں طے پانے والے امن معاہدے کے تحت دہشت گردوں اور ان کے گھر والوں کے انخلا کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب تک تین ہزار افراد کو شمالی حماہ منتقل کیا جا چکا ہے۔

ٹیگس