May ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی ٹھکانے پر میزائلی حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان پر سعودی فوجی ٹھکانے پر میزائل داغا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز نے سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان پر سعودی فوجی ٹھکانے پر میزائل داغا ہے۔

یمنی فورسز نے جیزان میں ایم بی سی سعودی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر المسیرہ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شہر الظاہر پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے یمن پر جارحیت اور یمن کی مکمل ناکہ بندی کے باجود، یمنی فوج کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب عرب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ یمن کے محاصرے کے نتیجے میں یمن کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام میں مختلف قسم کے امراض پھیل رہے ہیں۔ سعودی حکومت اور اس کے اتحادی،  یمنی عوام کی استقامت و پائیداری کی وجہ سے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

ٹیگس