May ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • عراقی فضائیہ نے داعش کا لاجسٹک سینٹر تہس نہس کردیا

عراقی فضائیہ کے طیاروں نے شام کے سرحدی علاقے میں واقع دا‏عش کے لاجسٹک سینٹر کو تباہ کردیا ہے۔

بغداد میں عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یہ کارروائی وزیر اعظم حیدر العبادی کی ہدایت پر کی جو مسلح افواج کے کمانڈر انچیف بھی ہیں۔عراق اور شام کے درمیان ہونے والی اعلی سطح کی ہماہنگی کے بعد عراقی وزیر اعظم نے شامی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کا حکم دیا ہے۔عراقی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام کے علاقے دشیشہ میں واقع داعش کے لاجسٹک سینٹر پر بمباری کرکے اسےمکمل طور پر تہس نہس کردیا ہے۔شکست  کے باوجود داعش کے باقی بچے عناصر  عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں جہاں سے وہ وقتا فوقتا دہشت گردانہ حملے بھی کرتے رہتے ہیں۔ع

ٹیگس