May ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • یمنی فورسز کا سعودی ٹھکانے پر میزائلی حملہ

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے الحج صوبے کے شہر العند پر سعودی عرب کے آلہ کار فوجیوں کے ٹھکانے پر بدر-1 میزائل داغا۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق العند فوجی چھاونی یمن کے جنوب میں واقع ہے اور یہ سعودی آلہ کاروں کا ایک اہم مرکز شمار ہوتا ہے۔

دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی اینٹی ائیر کرافٹ نے صعدہ کے سرحدی علاقے منبہ میں سعودی عرب کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرایا۔

در ایں اثناء سعودی ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب اور یمن کے سرحدی علاقوں میں 3 سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج نے گزشتہ دو روز کے اندر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر اپنے میزائلی حملے تیز کردئے ہیں۔

یمنی فوج نے پیر کی صبح بھی جیزان میں ہی ایم بی سی فوجی اڈے اور الغاویہ علاقے میں فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ جاری رہنے کے بعد بھی یمن کی دفاعی قوت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

سعودی عرب  نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جو بدستور جاری ہیں۔

ٹیگس