May ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  •   سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا جوابی حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبے لحج کے شہر العند پر سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانے کو بدر ایک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق العند فوجی چھاؤنی یمن کے جنوب میں واقع ہے اور یہ سعودی اتحادی فوجیوں کا ایک اہم مرکز شمار ہوتی ہے۔دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی اینٹی ائیر کرافٹ یونٹ نے صعدہ کے سرحدی علاقے منبہ میں سعودی عرب کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرایا۔در ایں اثناء سعودی ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب اور یمن کے سرحدی علاقوں میں تین سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے گزشتہ دو روز کے اندر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر اپنے میزائلی حملے تیز کر دیئے ہیں۔یمنی فوج نے پیر کی صبح بھی جیزان میں ہی ایم بی سی فوجی اڈے اور الغاویہ علاقے میں فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ جاری رہنے کے بعد بھی یمن کی دفاعی قوت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جو بدستور جاری ہیں اس کے باوجود وہ اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔