May ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  •   فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے ہولناک جرائم

اسرائیل کی حالیہ بربریت میں زخمی ہونے والے پچاس سے زائد فلسطینی برین ڈیتھ میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

چودہ مئی کو امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور سرزمین فلسطین سے جبری بے دخلی یعنی یوم نکبہ کے موقع پر مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ میں کم سے کم ساٹھ فلسطینی شہید اور تین ہزار زخمی ہوگئے تھے۔اعداد و شمار کے مطابق تین ہزار زخمیوں میں سے اناسی خواتین اور دو سو پچپن بچے شامل ہیں جبکہ لاتعداد زخمی بدستور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کے خلاف ایسی گولیوں کا استعمال کر رہے ہیں جن کے نتیجے میں میں اعصابی نظام بری طرح سے متاثر ہوتا ہے اور مریض کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹروں کو کئی کئی آپریشن کرنے پرتے ہیں۔

ٹیگس