May ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی بمباری

سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صنعا اور صعدہ کے رہائشی علاقوں پر کئی بار بمباری کی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے شمالی صوبے صعدہ میں واقع مجز نامی علاقے کو متعدد بار وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا-

صوبہ صنعا کے شہر نہم پر بھی سعودی جنگی طیاروں نے متعدد بار بمباری کی ہے۔ان حملوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان کے علاقے الطوال میں فوجی اہداف پر گولہ باری کی ہے۔

ٹیگس