May ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • بحرین میں امریکا مخالف مظاہرے

بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں امریکا مخالف مظاہرے کرکے اپنے ملک سےغیر ملکی فوجوں منجملہ امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا -

صوت المنامہ نے خبردی ہے کہ بحرینی عوام نے مظاہروں کے دوران اپنے ملک میں امریکی فوجی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا -

ان مظاہروں کے ساتھ ہی بحرینی نوجوانوں کی انقلابی تحریک چودہ فروری الائنس نے بھی ایک بیان جاری کرکے بحرین میں سبھی غیر ملکی افواج کے اڈوں کو بند کئے جانے کا مطالبہ کیا - اس وقت بحرین میں امریکا کا پانچوں بحرینی بیڑا ہے جبکہ برطانیہ نے بھی گذشتہ اپریل کے مہینے میں بن سلمان ساحل پر اپنے پہلے فوجی اڈے کا افتتاح کیا -

بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے شاہی حکومت کے خلاف عوام کی پرامن تحریک جاری ہے - بحرینی عوام اپنے ملک میں آزادی جمہوریت اور سیاسی اصلاحت کے قیام اور تفریق و امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں -

آل خلیفہ حکومت نے بحرینی عوام کی تحریک کو کچلنے کے لئے سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر طاقت کا بے دریغ استعمال کیاہے - شاہی حکومت نے انقلابی تحریک کو کچلنے کے لئے ہزاروں افراد کو گرفتار اور سیکڑوں کو شہید اور زخمی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کی شہریت بھی منسوخ کردی ہے جن میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم بھی ہیں -

 

ٹیگس