May ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ حکومت کے جرائم اور عالمی برادری کی خاموشی

بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق نے آل خلیفہ حکومت کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

بحرین میں حکومت مخالف سب سے بڑے دھڑے جمعیت الوفاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منامہ کے مغرب میں واقع الدراز کے علاقے کا گذشتہ سات سو دن سے فوجی محاصرہ جاری ہے اس کے باوجود دنیا کے ممالک، عالمی ادارے اور تنظیمیں پھر بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ محاصرہ بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے کے وقت سے جاری ہے۔الدراز کے علاقے میں پچّیس ہزار کی آبادی حکومت کے تادیبی اقدامات کے نتیجے میں سخت دباؤ اور مسائل سے دوچار ہے- جمعیت الوفاق نے اپنے بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الدراز کا ظالمانہ محاصرہ اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی نظربندی، فوری طور پر ختم کرائے۔واضح رہے کہ بحرینی عوام، اپنے ملک میں سیاسی آزادی اور جمہوریت کے لئے پرامن تحریک چلارہے ہیں -

ٹیگس