May ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • یمن کی سرحد پر 5 سعودی فوجیوں کی ہلاکت

سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبے تعز میں سعودی اتحادیوں کے فوجی ٹھکانے کو زلزال دو میزائل سے نشانہ بنایا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق صوبے تعز میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے پر میزائل حملے کے علاوہ گولہ باری بھی کی گئی جس میں کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل پیر کے روز بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں فوجی ٹھکانے کو بدر ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا تھا جس میں متعدد سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب سعودی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ یمن سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں انصاراللہ تحریک کے جوانوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں پانچ سعودی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ یہ سعودی فوجی جنوبی سعودی عرب کے علاقوں جیزان، نجران اور عسیر میں ہلاک ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن پر سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس سعودی عرب کے اندر فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ٹیگس