May ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • دو فلسطینی شہید

غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

 فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو فلسطینی نوجوان احمد علی قطوش اور محمد بکر ابوطاحون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ غزہ میں وطن واپسی پر مبنی ریلیوں کا آغاز 30 مارچ سے ہوا جس کا سلسلہ آج تک جاری ہے اور اس دوران 120 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری اور عرب ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

ٹیگس