May ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ کی سرکوبگرانہ پالیسی

بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت نے ایک بار پھر سیاسی الزامات کے تحت بحرین کے دو نوجوانوں کو 7 سال قید کی سزا سناتے ہوئے ان کی شہریت بھی منسوخ کی۔

مھر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی نظر ثانی کی  نمایشی عدالت نے دعوی کیا ہے کہ ان دو نوجوانوں نے بحرین کی پولیس پر حملہ کرنے اور دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے پروگرام بنایاتھا۔

اس سے قبل بھی بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے ایک سو پندرہ افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔

علاقائی اور عالمی تنظیموں نے بحرین میں بڑے پیمانے پر شہریت کی منسوخی کے عدالتی فیصلوں کی بابت ‎سخت خبر دار کیا ہے۔

بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام شاہی نظام کے خاتمے اور منتخب جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بحرین کی شاہی حکومت عوام کے مطالبات پورے کرنے کے بجائے سعودی عرب اور اپنے اتحادی ملکوں کے فوجیوں کے ذریعے ملک میں جاری عوامی تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس