Jun ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
  • شام میں ایران کی فوجی موجودگی سے متعلق اسرائیل کے دعوے من گھڑت

شام کے وزیر خارجہ نے غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے اس ملک میں ایرانی فوجی اڈوں کے جھوٹے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں ایران کے فوجی مشیروں کی موجودگی قانونی اور ہماری حکومت کی درخواست کی مبنی پر ہے.

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے گزشتہ روز شامی دارالحکومت دمشق میں ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے بحران کے آغاز سے ایران شام کے ساتھ کھڑا رہا ہے لہذا ہم دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایرانی حکومت اور اعلی حکام کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں امریکہ اور ترکی کی غیرقانونی موجودگی کے برعکس اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی ہماری حکومت کی درخواست پر مبنی ہے.

واضح رہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے 23 مئی کو پرانے دعووں کی تکرار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل ایران کو شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

صہیونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو شام میں دہشتگردوں کی شکست پر سخت تشویش لاحق ہے۔ شامی فوج نے گزشتہ مہینوں کے دوران دہشتگردوں پر کاری ضربیں لگائی تھیں۔

ٹیگس