Jun ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے مظالم

ذرائع ابلاغ نے آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کی جانب سے ایک نوجوان کی سزائے موت کے حکم کی توثیق اور بارہ حکومت مخالف بحرینی شہریوں کی شہریت سلب کر لئے جانے کی خبر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے سرکاری سطح پر جارحانہ پالیسیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کے مخالف ایک شیعہ نوجوان سلمان عیسی کی سزائے موت کے حکم کی توثیق کر دی۔  عدالت نے العکر علاقے کے مشکوک حادثے میں ایک پاکستانی پولیس اہلکار کے قتل کیس کے تمام ملزموں کو عمر قید اور شہریت سلب کئے جانے کا حکم سنایا ہے۔آل خلیفہ حکومت کا دعوی ہے کہ ان افراد نے ہی پولیس اہلکاروں کے راستے میں بم کا دھماکہ کیا ہے جس میں پاکستانی پولیس اہلکار مارا گیا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ انسانی حقوق کی تنظمیوں کا کہنا ہے کہ اس کیس کے ملزموں سے زبردستی اقبال جرم کروایا گیا ہے۔واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت، عوامی احتجاجات کو کچلنے کے لئے ہر طرح کے جارحانہ طریقوں پر عمل کر رہی ہے۔

ٹیگس