Jun ۰۶, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکی اتحاد کے حملوں پر شامی حکومت کا احتجاج

شام کی حکومت نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام الگ الگ مراسلے ارسال کرکے شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مسلسل حملوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے اپنے مراسلوں میں اقوا متحدہ اور سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد شامی باشندوں کے خلاف اپنے حملے بدستور جاری رکھے ہوئے ہے - شامی وزارت حارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد نے پچھلے چند روز کے دوران حسکہ ، دیرالزور اور الرقہ میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے - شامی حکومت کے مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں کم سے کم بائیس عام شہری جاں بحق اور علاقوں کے باشندوں کے مکانات اور شہری تنصیبات کو بری طرح سے نقصان پہنچا ہے - شامی وزارت خارجہ نے اپنے مراسلوں میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حسکہ، الرقہ اور دیرالزور میں امریکا دہشت گردوں کا ساتھ دے رہا ہے کہا ہے کہ واشنگٹن عام شہریوں کا قتل عام اور داعش جیسے دہشت گرد گروہ کے ساتھ تعاون کرکے شام کے بحران کو طول دینا چاہتاہے -

ٹیگس