Jun ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکی اور صیہونی منصوبوں کی تکمیل ایک سازش

فلسطین کی پیپلز لبریشن فرنٹ کے سنیئر رہنما نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس، غزہ میں واپسی ملین مارچ میں شریک فلسطینیوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

آزادی فلسطین کی پیپلز لیبریشن فرنٹ کے سیاسی آفس کے رکن کاید الغول نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام آج امریکہ اور صیہونی سازشوں کے باوجود قابض فورسز کو شکست دینے کے قریب ہیں۔

انہوں نے غزہ میں قابض صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واپسی ملین مارچ کا مقصد مزاحمتی عمل کو مضبوط بنانا ہے جبکہ عالمی یوم القدس سے جسے حضرت امام خمینی (رح) نے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو اس دن سے منسوب کیا، اس تحریک کو مزید تقویت ملے گی۔

فلسطینی رہنما نے کہا کہ بدقسمتی سے آج بعض عرب حکمران فلسطین اور تحریک آزادی کے خلاف غداری کر رہے ہیں۔ یہ حکمران ہمارے دشمنوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج عرب حکمران خطے میں ایران اور علاقائی ممالک کے خلاف امریکی اور صیہونی منصوبوں کی تکمیل میں تعاون کر رہے ہیں۔

ٹیگس