Jun ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • بیت المقدس کی آزادی پر تاکید

عالمی یوم قدس کی ریلیوں کے اختتامی بیان میں قدس شریف کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کو غاصب صیہونیوں کے تسلط سے نجات دلانے اور اسرائیل کے سرطانی پھوڑے کے خاتمے کو اسلامی انقلاب ایران کی اہم ترین آرزو قرار دیا گیا۔

عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم اور ستم رسیدہ عوام کی حمایت کرنا عالم اسلام کی ترجیحات میں سر فہرست ہے، اس سوچ کو ختم اور یا امت مسلمہ کے درمیاس اس سوچ کو کمزور  بنانے اور امت مسلمہ کے ذہنوں سے مسئلہ فلسطین حذف کرنے کی ہر کوشش قابل مذمت ہے۔
عالمی یوم قدس کی ریلیوں کے اختتامی بیان میں امریکی سفارت خانے کی بیت مقدس منتقلی اور قدس شریف کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی۔
 عالمی یوم قدس کی ریلیوں کے شرکا نے سینچری ڈیل جیسے سازشی منصوبے کی بھی مذمت کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ فلسطینیوں کی وطن واپسی، آزادانہ اور منصفانہ ماحول میں ہمہ گیر ریفرنڈم کا انعقاد اور بحر سے نہر تک فلسطینی اسٹریٹیجی ہی مسئلہ فلسطین کے حل کا واحد راستہ ہے اور جعلی صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کو باقی رکھنے اور اس حکومت کی ننگی جارحیت کو طول دینے کی غرض سے پیش کیے جانے والے متبادل منصوبے، فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق کی پامالی پر منتج ہوں گے۔
 عالمی یوم قدس کی ریلیوں کے اختتامی بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ عالم اسلام کے مجتہدین، علمائے کرام اور مذہبی ادارے امریکہ، صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی و غیر علاقائی حامیوں کی نئی سازشوں کا پردہ چاک کریں گے اور بعض رجعت پسند اسلامی اور عرب ملکوں کی جانب سے قدس شریف پر قابض صیہونی حکومت کے تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کی مذمت کے ساتھ اپنی شرعی اور تاریخی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے آگے آئیں گے۔
 ریلیوں کے شرکا نے عراق و شام میں داعشی اور تکفیری دہشت گردی کے فتنے کی نابودی نیز امریکہ، صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کی بھر پور حمایت کے باوجود یمن اور بحرین کے مظلوم عوام کے خلاف جنگ و جارحیت میں آل سعود خاندان کی ناکامی کو اسلامی مزاحمتی محاذ کی عظیم کامیابی قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے درمیان غیر حقیقی مسائل اور شگاف اور تفرقہ پیدا کر کے عالم اسلام کی توانائی کو غاصب صیہونی حکومت کی سلامتی کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کریں۔

ٹیگس