اس ویڈیو میں رہبر انقلاب اسلامی نے اس شیطانی شبہہ کا جواب دیا ہے کہ کیا فلسطینی، دشمنان اہلبیت یعنی ناصبی ہیں؟!

آپ فرماتے ہیں:

...جب یہ باتیں عروج پر تھیں تو ایک قسم کا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔کچھ لوگ بار بار علما اور برزگان کے پاس جاکر یہ کہتے ہیں کہ آپ کو معلوم ہے آپ کس کی حمایت کر رہے ہیں؟!غزہ کے لوگ ناصبی ہیں! ناصبی یعنی دشمن اہل بیت،ناصبی ہیں وہ لوگ!!کچھ لوگوں نے انکی اس بات کا یقین کر لیا۔اس کے بعد دیکھا کہ اِدھر اُدھر سے پیغام آنے لگے کہ بھئی یہ لوگ ناصبی ہیں!

ہم نے کہا خدا کی پناہ!!!خدا کی لعنت ہو خبیث شیطان رجیم پر!!

غزہ میں مسجد امام الامیر المومنین علی بن ابی طالب (علیہ السلام) ہے، وہاں مسجد امام حسین (علیہ السلام) ہے،تب کیسے یہ لوگ ناصبی ہو گئے؟! یہ لوگ اہل سنت ہیں،ہاں،سنی ہیں وہ،مگر ناصبی ؟!!! (ہرگز)۔ 

ٹیگس

Jun ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
کمنٹس