Jun ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی جوابی کارروائی، درجنوں ہلاک و زخمی

سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے سعودی اتحاد کے درجنوں فوجیوں کو ہلاک کر دیا جن میں ایک فوجی کمانڈر بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے الجاح کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے پچاس سے زائد فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
یمنی فوج کی اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی زخمی بھی ہوئے۔
یمنی فوج نے اسی طرح حالیہ ایک کارروائی میں الحدیدہ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سیکڑوں فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں سعودی اتحاد کا ایک فوجی کمانڈر بھی شامل ہے۔
العالم نے رپورٹ دی ہے کہ مغربی ساحل کے علاقے میں سعودی اتحاد کے پہلے ڈویژن کے پانچویں بریگیڈ کا فوجی کمانڈر محمد عوض الیافعی، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔

ٹیگس