Jun ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • قطر کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے خلاف مقدمہ

قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی عدالت میں متحدہ عرب امارات کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مقدمہ قائم کرےگا۔

اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق قطر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے قطری شہریوں کو اخراج کرکے نیز قطر کے خلاف ہوائی، زمینی اور دریائی راستے بند کرکے انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے وہ عالمی عدالت میں متحدہ عرب امارات کے خلاف مقدمہ قائم کرےگا۔ قطر کا کہنا ہے کہ جس معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اس معاہدے پر متحدہ عرب امارات اور قطر نے دستخط کررکھے ہیں ۔

واضح رہے کہ 5 جون 2017 کو سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرکے اس کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور اس پر فضائی، زمینی اور سمندری سرحدیں بھی بند کردی تھیں۔

ٹیگس