Jun ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت میں 3 عام شہری شہید

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کی تازہ ترین جارحیت میں مزید تین عام شہری شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ پر سعودی عرب کی پیر کے روز کی جارحیت میں دو عام شہری شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی یمن کے صوبے تعز میں بھی الشعوب کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی فائرنگ میں ایک یمنی عام شہری شہید ہو گیا۔

صوبے الحدیدہ کے شہر بیت الفقیہ کے علاقے الجاح پر بھی سعودی عرب کے فضائی حملے میں کئی عام شہری زخمی ہو گئے جن میں متعدد بچے بھی شامل ہیں۔دریں اثنا یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے الحدیدہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا ہے۔انھوں نے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا کر اپنے مقاصد کے حصول میں سعودی اتحاد کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صوبے میں ہر طرح کی صورت حال کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ یمن کا یہ علاقہ جارح قوتوں کے قبرستان میں تبدیل ہو جائے گا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے الحدیدہ بندرگاہ پر قبضہ کرنے کے لئے ایک ماہ قبل سے جارحانہ کارروائیاں شروع کی ہیں۔ادھر مشرقی یمن کے صوبے شبوہ میں واقع الصعید کے علاقے میں ایک گشتی گاڑی پر ہونے والے حملے میں متحدہ عرب امارات کے تین اتحادی فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔اسی اثنا میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے یمن میں جاری جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ میں لڑائی بند کرانے کے لئے مذاکرات ہو رہے ہیں۔انھوں نے یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے میں ہونے والے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے مارٹن گریفتھیس، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں اور امید ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ میں لڑائی بند ہو جائے گی۔یہ ایسے میں ہے کہ یمنی فوج کےایک  ترجمان عزیز راشد نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے آلہ کاروں سے جنگ کا مرحلہ پار کر لیا گیا ہے اور اب جنگ، حقیقی دشمن امریکہ سے شروع ہو گئی ہے۔انھوں نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مقابلے میں کیل کانٹوں اور جدید قسم کے ہتھیاروں سے لیس حقیقی دشمنوں کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی جنگ میں مداخلت کرنے کے لئے امریکہ سے متحدہ عرب امارات کی درخواست سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ، یمنی عوام کا دشمن ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ ویتنام، عراق اور ایران میں شکست کا تلخ مزہ چکھ چکا ہے اور اب اسے یمن میں بھی یہ مزہ چکھنے کو مل جائے گا۔یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے بھی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جنگ کو عقیدتی اور سرنوشت ساز قرار دیتے ہوئے ایسی تمام بین الاقوامی طاقتوں کی فریب کاری پر سخت خبردار کیا ہے جو علاقے پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش کر رہی ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ ان طاقتوں کے مقابلے میں استقامت و مزاحمت کے ہر طریقےاستعمال کئے جائیں گے۔

ٹیگس