Jun ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran

بنگلادیش میں گزشتہ چند دنوں سے ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے میانمار سے آئے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ تباہ ہوگئے جس کی وجہ سے نو ہزار سے زائد روہنگیائی پناہ گزین متاثر ہوئے ہیں۔

بارش کی وجہ سے کاکس بازار علاقے میں کیمپوں کی حالت نہایت خراب ہوتی جا رہی ہے۔ بارش کی وجہ سے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ تباہ ہو گئے جس کی وجہ سے ایک بچہ سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تقریباً ایک لاکھ پناہ گزین پہاڑی، دلدلی اور میدانی علاقوں میں مقیم ہیں 

ٹیگس