Jun ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • غرب اردن کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملے

غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی آبادیوں پر حملے کیے ہیں۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے نابلس، طولکرم اور قلقیلیہ پر حملے کیے جس کے دوران فلسطینی شہریوں کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔ فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے انہیں اشک آور گیس اور بندوقوں کی گولیوں کا نشانہ بنایا-

جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی اور متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ دوسر جانب مارچ دوہزار گیارہ میں اسرائیل مخالف مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان سات سال تک موت و حیات کی کشمکش کے دوران بدھ کی شب جان کی بازی ہار گیا۔

قابل ذکر ہے کہ مارچ دوہزار گیارہ میں فلسطینیوں نے اردن ، شام ، لبنان اور مصر کے ساتھ ملنے والی تاریخی فلسطینی مملکت کی سرحدوں کے قریب تیس مقامات پر مظاہرے کیے تھے۔

ٹیگس