Jun ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف ایران، روس، عراق اور شام کا مشترکہ اجلاس

دہشت گردی کے خلاف ایران، روس، عراق اور شام کے سیکورٹی ماہرین کا اجلاس بغداد میں ختم ہوگیا ہے۔

بغداد میں ہونے والے مشترکہ سیکورٹی اجلاس میں ایران، روس، عراق اور شام کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں نے شرکت کی اور دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں چاروں ملکوں کے درمیان تعاون کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے معلومات کا بھی تبادلہ عمل میں آیا جبکہ عراق میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو تقویت دینے پر زور دیا گیا۔اس موقع پر عراقی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل عثمان الغانمی نے داعش کے خلاف جنگ میں ایران، روس اور شام کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ٹیگس