Jun ۱۶, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • غرب اردن کے شہر جنین پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف آنسوگیس کا استعمال کیا۔

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین کو جارحیت کا نشانہ بنایا جہاں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔

صیہونی فوجیوں کے اس اقدام کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ آنسو گیس کے استعمال سے متعدد فلسطینیوں کو دم گھٹنے لگا اور ان کی حالت غیر ہو گئی۔

دوسری جانب صیہونی حکومت ایک ایسا قانون بنانے پر غور کر رہی ہے جس کے تحت فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کے جارحانہ اقدامات کی تصاویر بنانے پر پابندی لگا دی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پانچ سے دس سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ مارچ کے بعد سے صیہونی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے۔

ٹیگس