Jun ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • شمالی افغانستان میں سیکورٹی فورس کے ٹھکانوں پر طالبان کے حملے

شمالی افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان سیکورٹی و فوجی ٹھکانوں پر طالبان کے حملے میں نو افغان فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبے قندوز میں افغانستان کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ طالبان گروہ کے دسیوں افراد نے دشت ارچی کے علاقے میں افغان سیکورٹی فورس اور فوجی ٹھکانوں پر حملہ کردیا جس میں افغان فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے علاوہ آٹھ دیگر فوجی اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔اس رپورٹ میں طالبان کے ممکنہ نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔افغانستان سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ صوبہ بدخشان میں طالبان نے ایک طالب علم اور دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔طالبان نے عیدالفطر کے بعد فائربندی ختم ہونے پر اپنے حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ افغانستان کی حکومت نے اعلان کردہ فائربندی کی مدت میں مزید دس روز کی توسیع کر دی ہے۔