Jun ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • سعودی تیل کمپنی ارامکو پر بیلسٹک میزائل کا حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے یمن پر بہیمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے علاقہ العسیر میں سعودی تیل کمپنی ارامکو پر بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے بدر 1 بیلسٹک میزائل عسیر کے علاقہ  ابہا میں سعودی عرب کی تیل کمپنی ارامکو پر داغا ہے ۔

 یمنی فوج کے مطابق مغربی ساحل کے محاذ پر بھی  یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جارح فوج کی 20 بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے اور اس علاقہ میں سعودی فوج کے پاس ہلاکت یا اسارت کے صرف دو آپشنز موجود ہیں ۔ یمنی فوج کے مطابق انھوں نے سعودی عرب کے آلہ کارفوجیوں کو مغربی ساحل کے محاذ پر محاصرے میں لے رکھا ہے اور ان کے تمام مواصلاتی راستوں کو کاٹ دیا ہے۔

 

ٹیگس