Jun ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  •  سعودی عرب کے 60 فوجی ہلاک 130 گرفتار

یمنی فورسز نے الحدیدہ محاذ پر سعودی عرب کے آلہ کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے 60 فوجیوں کو ہلاک اور 130 کو گرفتار کرلیا ہے۔

 المسیرہ  کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے الحدیدہ محاذ پر سعودی عرب کے  آلہ کاروں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے سعودی عرب کے 60 فوجیوں کو ہلاک اور 130 کو گرفتار  جبکہ اس کے جنگی  ساز و سامان کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

 اس سے قبل بھی الحدیدہ محاذ پر یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب سے وابستہ 123 فوجیوں کو گرفتار اور درجنوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اس سے قبل یمنی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے الحدیدہ محاذ پر سعودی عرب کی جارح فوج کے تمام مواصلاتی راستوں کو کاٹ کر انھیں محاصرے میں لے لیا ہے۔

ٹیگس