Jun ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان کی شہادت

صیہونی فوجیوں کے ظلم کا نشانہ بننے والا ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گیا-

تئیس سالہ فلسطینی نوجوان کو صیہونی فوجیوں نے واپسی مارچ کے دوران گولی مار کر شدید طور پر زخمی کر دیا تھا-

واضح رہے کہ گذشتہ تیس مارچ سے جب سے غزہ اور مقبوضہ علاقوں کی سرحد پر فلسطینیوں کا واپسی مارچ شروع ہوا ہے، صیہونی فوجی اب تک ایک سو تیس سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکے ہیں-

صیہونی فوجیوں نے صرف چودہ مئی کو کہ جس دن یوم نکبہ منایا جا رہا تھا اور امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا، پرامن مظاہرے میں شریک  پینسٹھ فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا-

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک سات ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں- اس درمیان صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے گھر پر حملہ کر کے جمعرات کو سترہ فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا- اس موقع پر فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں-

ٹیگس