Jun ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • مغربی ساحلوں کے دو اہم علاقوں پر یمنی فوج کا کنٹرول

یمن کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مغربی ساحلوں کے دو اہم علاقوں پر یمنی فوج کا کنٹرول ہو گیا ہے۔

ان ذرائع‏ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے المجیلیس اور المشیخی کو اپنے کنٹرول میں لیتے ہوئے سعودی اتحاد کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

یمن کی فضائیہ نے بھی مغربی یمن کے سواحل پر سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اس کارروائی میں بھی سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی فوج اور یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ڈرون طیاروں نے بھی مغربی سواحل پر سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

ٹیگس