Jun ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • واپسی مارچ کا تسلسل غاصبوں کی شکست کے مترادف

فلسطین کی تحریک حماس نے کہا ہے کہ واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ تیرہویں ہفتے کے واپسی مارچ میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ غاصب صیہونی فوجی، فلسطینی مظاہرین کو مرعوب کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور فلسطینیوں کی جدوجہد،    فلسطین کی آزادی کے حصول تک مسلسل جاری رہے گی۔انھوں نے مسئلہ فلسطین کو نظرانداز کئے جانے سے متعلق امریکی منصوبوں کے نفاذ میں ہونے والی شکست و ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کسی بھی سازشی منصوبے کو کاماب نہیں ہونے دیں گے۔جمعے کے روز لگاتار تیرہویں ہفتے بھی فلسطینیوں کے واپسی مارچ کا سلسلہ جاری رہا جس میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی تاہم صیہونی فوجیوں نے معمول کے مطابق اس مظاہرے کو بھی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں دو سو چھے فلسطینی زخمی ہوئے۔

ٹیگس