• پانچ قصبوں اور دیہاتوں پر شامی فوج کا کنٹرول

شامی فوج نے اردن کی سرحد کے قریب جنوبی صوبے درعا کے شمال مشرقی اور سویدا کے شمال مغربی علاقوں میں واقع پانچ قصبوں اور دیہاتوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جنوبی صوبے درعا کے مشرق میں صما الہنیدات اور حران اور اسی طرح البستان کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

شامی فوج نے صوبے سویدا میں العلالی، برغشہ اور الشاحات نامی قصبوں اور دیہاتوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

شامی فوج نے سویدا کے شمال مغربی اور درعا کے شمال مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے المدورہ نامی قصبے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شامی فوج نے اسی طرح زلین گذرگاہ تک پہنچنے کی دہشت گردوں کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا جہاں شامی فوج کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

Jun ۲۴, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
کمنٹس