Jun ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وفد کی بحرین اجلاس میں شرکت

بحرینی عوام اور عوامی تنظیموں کی مخالفت کے باجود یونیسکو کے اجلاس میں اسرائیلی وفد بھی شرکت کر رہا ہے۔

یونیسکو کا اجلاس چوبیس جون سے شروع ہوا ہے اور چار جولائی تک جاری رہے گا۔ بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد آل خلیفہ نے اسرائیلی وفد کی موجودگی میں یونیسکو کے اجلاس کا افتتاح کیا۔ یہ پہلی بار ہے جب کوئی اسرائیلی وفد کھلے عام بحرین کا دورہ کر رہا ہے۔ اس سے پہلے بحرینی عوامی گروہوں اور تنظیموں نے یونیسکو کے اجلاس میں اسرائیلی وفد کو شرکت کی دعوت دیئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ سینچری ڈیل کے نام سے موسوم امریکی منصوبے کے تحت بعض عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس