Jun ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کے حملے میں سعودی عرب کے دو اہم فوجی کمانڈروں کی ہلاکت

یمنی فوج نے سعود ی عرب کے دو اہم فوجی کمانڈروں احمد بن عبداللہ لحمر العقیلی اور خماش محمد خماش کو ہلاک کر دیا۔

العالم نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج کے اسنائپروں نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے اٹھائیس فوجیوں کو مختلف محاذوں پر ہلاک کر دیا-

ایک فوجی ذریعے نے بھی اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے ملقتی الحماد اور العش کے علاقے میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی- نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج نے توپ کے گولے برسائے جس میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے-

یمنی فوج نے نجران کے علاقے الدیس میں سعودی عرب کی ایک فوجی گاڑی پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سبھی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے- یمن کی وزارت دفاع سے واسبتہ انفارمیشن سینٹر نے ایک ویڈیو کلپ بھی جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ عسیر کے علاقے میں سعودی عرب کے اتحادی سوڈانی فوجیوں کے کئی حملوں کو پسپا کر کے انہیں بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا ہے-

اس درمیان سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے کئی علاقوں پر حملے کئے ہیں-

ٹیگس