Jul ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran
  • طالبان کے ساتھ جنگ بندی ختم افغان صدر کا اعلان

افغان صدر اشرف غنی نے سیز فائر ختم کر کے طالبان کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں پریس کانفرنس کے دوران افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے عدم تعاون پر جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو طالبان کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس طرح افغان حکومت کا 18 روزہ سیز فائر کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

افغان صدر نے کہا کہ سیز فائر کے مثبت نتائج سامنے آئے اور صورت حال میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جب کہ ہلمند کے امن گروپ کے مطالبے پر سیزفائر کے آخری روز ازسرنو توسیع کی لیکن طالبان نے اس سے فائدہ نہیں اُٹھایا۔ افغان قوم کی بھی یہی خواہش تھی کہ امن اور استحکام کے لیے ہر ممکن راستہ چنا جائے جو کہ یقینی طور پر مقامی لوگ ہی لا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے آخری روز صدر اشرف غنی نے اس میں توسیع کا اعلان کیا تھا تاہم طالبان نے حکومتی سیز فائر کو مسترد کردیا تھا۔

 

ٹیگس