Jul ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • ملائشیا کے سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد

ملائشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر سرکاری کمپنی’ ملائشیا ڈیولپمنٹ برهاڈ ‘( ایم ڈی بی) میں پیسے کے غبن اور رشوت معاملے میں عدالت میں فرد جرم عائد کیا گیا۔

ملائشیا کے اٹارنی جنرل ٹومی تھامس نے عدالت میں نجیب رزاق کے خلاف لگائے گئے تین مجرمانہ معاملے، غداری کرنے اور اقتدار کے غلط استعمال کے الزامات سنائے۔

چاروں الزامات میں سے ہر ایک کے لئے 20 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ اسکینڈل کے لئے اپنے دفتر اور عہدے کے لئے غبن کی گئی رقم کا کم از کم پانچ گنا زیادہ رقم جرمانے کے طور پر ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

نجیب کو ایم ڈی بی رشوت معاملے میں گزشتہ منگل کو اینٹی کرپشن ایجنسی نے گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ان کی رہائش گاہ سے اینٹی کرپشن کمیشن نے کرپشن کے 3 مقدمات میں حراست میں لیا تھا۔ اس سے قبل پولیس نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر اور دفتر سے 273 ملین ڈالر کی مالیت کے اثاثے ضبط کیے تھے۔ سابق وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کا آغاز حالیہ الیکشن میں ان کی ناکامی اور مہاتیر محمد کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ہوا۔

ٹیگس