• یمنی فوجیوں کے ہاتھوں سعودی اتحاد کے متعدد فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فوجیوں اور عوامی رضاکاروں نے یمن کے مغربی ساحلی علاقے الحدیدہ اور جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

یمنی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ جنوبی سعودی عرب میں جیزان کے علاقے الدود میں یمنی فوجیوں اور عوامی رضاکاروں نے فائرنگ کر کے دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔اس ذریعے کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی ساحل کے علاقے الدریہمی کے جنوب میں سعودی اتحاد کے چھے فوجیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

اس سے قبل یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے اندرونی مورچوں اور سرحد پر جارح فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔دریں اثنا یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کے روز مغربی ساحل پر سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ہیڈکوارٹر کو بیلسٹک میزائل کا نشانہ بنایا جس میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

ٹیگس

Jul ۱۱, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
کمنٹس