• پرامن واپسی مارچ پر صیہونی جارحیت 1شہید 68زخمی

صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے 1 فلسطینی کو شہید اور 68 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل ایک بار پھر پر امن واپسی مارچ کے مظاہرین پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی عثمان رامی حلس غزہ میں شہید جبکہ 68 فلسطینی غزہ کی پٹی میں زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

گذشتہ 16 ہفتے سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 145 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تقریبا 16 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے تین سو تیس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

Jul ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
کمنٹس