Jul ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی فوجی کمانڈر کی ہلاکت

یمن میں سعودی فوجی کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔

لبنان کے ٹیلی ویژن چینل المیادین کی رپورٹ کے مطابق خالد بن ولید بریگیڈ کے سعودی فوجی اتحاد کا کمانڈر 7 دیگر فوجی اہلکاروں سمیت یمن کے مغربی ساحلی علاقے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

یمن میں سعودی فوجی اتحاد کے فوجی ذرائع نے ہلاکتوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہوئے۔

درایں اثنا یمن کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے درمیانہ فاصلہ تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب کے نیشنل گارڈ کے ٹھکانے کو اپنے ہدف کا نشانہ بنایا۔ یمنی فورسز نے اس سے قبل عسیر محاذ پر سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر میزائل داغا تھا۔

ذرائع کے مطابق یمنی فورسز گذشتہ تین برسوں سے سعودی عرب اور اس کے دس اتحادی ممالک کی فوج کا بڑی استقامت اور پائیداری کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔

ٹیگس