Jul ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • جنوبی عراق میں سیکورٹی فورس اور شرپسندوں میں جھڑپیں

جنوبی عراق کے مختلف شہروں میں سیکورٹی فورس اور بلوائیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

یہ جھڑپیں اس وقت ہوئی جب عوامی مظاہروں اور احتجاج کی آڑ میں شر پسندوں نے سرکاری دفاتر پرحملے کیے اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سماوہ شہر کی ایک مقامی عدالت پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔بعض شرپسند عناصر نے بصرہ میں ہونے والے عوامی مظاہروں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے گورنر ہاوس کو نشانہ بنانے کی کوشش  کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔جنوبی بصرہ میں واقع الزبیر آئل فیلڈ پر بھی شرپسندوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا جس کے دوران سیکورٹی اہلکاروں سے ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔بعض رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ جنوبی عراق کی بدامنی کے تازہ واقعات میں سعودی حکومت کا ہاتھ  ہے۔ سعودی حکومت کالعدم بعث پارٹی کے باقی ماندہ عناصر اور داعشی نظریات رکھنے والے شرپسندوں کے ذریعےجنوبی عراق اور اس کے مرکزی شہر بصرہ کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس