Jul ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • بحرین میں خاندانی آمریت کے خلاف احتجاج جاری

بحرین کے عوام نے ایک بار پھر ملک کے سرکردہ مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں۔

بحرین کے انقلابی قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم دوسال تک اپنے گھر میں نظر بند رہنے کے بعد سرانجام گذشتہ نوجولائی کو علاج کے لئے لندن روانہ ہوئے اور فورا انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق بحرین کے مختلف شہروں میں آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف نعرے لگا ر ہے تھے۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر تمام سیاسی قیدیوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرنے کے مطالبات درج تھے۔بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے شاہی حکومت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔بحرین کے عوام مکمل سیاسی حقوق دینے، جمہوریت کے قیام اور سماجی ناانصافیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بحرین کی شاہی حکومت سعودی فوجیوں کے تعاون سے ملک میں جاری انقلابی تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے متعدد سیاسی رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرکے انہیں جیلوں میں بند کر دیا ہے۔ سیکڑوں سیاسی قیدیوں اور کارکنوں کی شہریت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

 

ٹیگس